• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینی نونہالوں پر صہیونی فوج کا ہولناک تشدد

جمعہ 07-02-2014
in فلسطین
0
plf israeli jail
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی کئی جیلوں میں زیرحراست کم سن فلسطینیوں پر بہیمانہ تشدد کیا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کے مندوب  ھیبا مصلح نے اسرائیلی جیل”میگڈو” کا دورہ کیا، جہاں جیل میں بچوں کے ساتھ ہونے والے انسانی سلوک کا ملاحظہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کے مندوب کا کہنا ہے کہ جیل میں درجنوں کم عمر بچے بغیر کسی الزام اور جرم کے قید ہیں اور انہیں روز مرہ کی بنیاد پر ہولناک تشدد کا سامنا ہے۔ وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں بعض جسمانی طور پر مفلوج اور معذور ہوئے ہیں اور کئی ذہنی توازن تک کھو بیٹھے ہیں۔
 
انسانی حقوق کے مندوب نے بتایا کہ کم عمر بچوں کو ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی طور پر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ وحشیانہ جسمانی تشدد کے نتیجے میں کئی بچوں کی حالت خراب ہو چکی ہے۔ مصلح کا کہنا تھا کہ جیل میں زیرحراست  سولہ سالہ ایک بچے سامر جابری کو گذشتہ برس ستمبر میں مغربی کنارے کی "ارئیل” یہودی کالونی کے قریب سے حراست میں لیا  گیا تھا، اسے مسلسل جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں اس کے جسم سے خون کی بڑی مقدار نکل چکی ہے۔ اسے جیل میں وہیل چیئر پر رکھا گیا ہے جہاں وہ اپنی مددآپ کے تحت حرکت سے بھی قاصر ہے، جیلروں کی جانب سے مجروح فلسطینی بچے کو کسی قسم کی طبی امداد بھی مہیا نہیں کی جا رہی ہے۔
 
ایک دوسرے محروس سولہ سالہ ولید عودہ نے بتایا کہ اسے گرفتار کرتے وقت صہیونی فوجیوں نے ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوجی اسے بندوق کے بٹ سے تشدد کرتے رہے، جس کے نتیجے میں اس کے جسم میں آج تک تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔ جیل میں لائے جانے کے بعد بھی اسے کئی بار وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عودہ کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد اسے کئی دن تک سرد ترین ایک کوٹھڑی میں رکھا گیا جہاں فوجی اہلکار اسے تشدد کا بھی نشانہ بناتے رہے۔ انسانی حقوق کے ایک ادارے کی رپورٹ کے مطابق قابض فوجیوں نے حراست میں رکھے گئے کم سن سیکڑوں بچوں کو نہایت تنگ و تاریک کوٹھریوں میں بند کر رکھا ہے، جہاں انہیں بنیادی انسانی حقوق تک میسر نہیں ہیں۔ ایک بیرک میں جہاں صرف ایک سو افراد کی بہ مشکل گنجائش ہے وہاں پر ڈیڑھ سے دو سو کے قریب قیدیوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسا جاتا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.