اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو 12 سال تک وحشیانہ تعذیب و تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد رہا کردیا ہے۔ رہائی پانے والے فلسطینی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلیں جہنم کی وادیاں ہیں جہاں زیرحراست فلسطینیوں سے اعتراف جرم کرانے کے لیے تشدد کے ہولناک ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینی راتب الجربی کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ سے ہے۔
الرجبی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینیوں سے تشدد کے ہولناک حربے استعمال کیے جاتے ہیں ان اور وحشیانہ تشدد سے ان سے اعتراف جرم کرائے جاتے ہیں۔
الرجبی کا کہنا تھا میری خوشی اسوقت تک مکمل نہیں ہوجاتی جب تک تمام فلسطینی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کی نعمت سے بہرہ ور نہیں ہوجاتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت 7000 کے قریب فلسطینی شہری قید ہیں جن میں 300 سے زاید بچے اور 20 خواتین بھی شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
