• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں اسیران کے علاج کے لئے ناکافی سہولیات

جمعرات 31-10-2013
in فلسطین
0
plf treatment
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسرائیلی جیل میں قید بیمار فلسطینی اسیر معتصم رداد کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی صحت ڈرامائی انداز سے خراب ہورہی ہے اور کینسر ان کے پورے جسم میں پھیل رہا ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران سے حمایت کے لئے منعقدہ ہفتہ وار دھرنے میں بیٹھی معتصم کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہیں بلند فشار خون اور ذیابیطس کا مرض بھی لاحق ہوگیا ہے اور اسکے علاوہ ان کو کمزوری نظر اور دل کے عارضہ بھی ہے۔

معتصم کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا اپنی بائیں ٹانگ اور بازو نہیں ہلا سکتا ہے۔ اسیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ خرابی صحت کی وجہ سے ان کے بیٹے کو فوری طور پر رہا کرنے کی ضرورت ہے۔

طولکرم میں موجود ریڈ کراس کے مرکزی دفاتر کے باہر ہونے والے دھرنے میں فلسطینی گروہوں اوراسیران کے خاندانوں نے شرکت کی اور اپنے پیاروں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اسی تناظر میں اسرائیلی جیل سروس نے بیمار اسیر 31 سالہ لیتھ سروجی کو سرجری کروانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

سروجی کے خاندان نے احرار سنٹر کے ذریعے سے تمام انسانی حقوق کے اداروں اور ڈاکٹروں کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے بیٹے کی سرجری کروائیں۔ سروجی کے معدے میں شدید درد ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ کھا نہیں سکتے ہیں۔

سروجی 2004ء سے اسرائیلی حراست میں قید ہیں اور انہیں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انہیں پچھلے نو ماہ سے طبی امداد فراہم نہیں کی گئی ہے حس کی وجہ سے ان کی صحت بہت زیادہ خراب ہورہی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.