• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں بند پانچ فلسطینی مائیں بچوں کے ساتھ عید کی خوشیوں سے محروم

جمعہ 17-07-2015
in فلسطین
0
plf 5-mothers
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں قید 24 فلسطینی خواتین میں سے پانچ خواتین کئی بچوں کی مائیں بھی شامل ہیں۔ ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو عید کے موقع پرمامتا کی محبت سے محروم ہیں اور دوسری طرف ان کی مائیں بھی اسی محرومی کا شکار ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے” اسٹڈی سینٹر برائے اسیران” کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی خواتین کے دکھوں کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے۔ عام حالات میں بھی چھوٹے بچوں کی مائیں اپنے بچوں کے لیے تڑپتی رہتی ہیں۔ عید جیسے پرمسرت مواقع ان خواتین کے لیے اور بھی بھاری ثابت ہوتے ہیں کیونکہ بچوں سے دوری کا ایک ایک لمحہ انہیں مسلسل ڈستا رہتا ہے۔

انسان حقوق کے مندوب ریاض الاشقر کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قید خواتین یہی سوچتی رہتی ہیں کہ عید کے موقع پر ان کے کم سن بچے کیا کررہے ہوں گے۔ ان مائوں کو اپنے بچوں کے علاوہ عید کےایام کے معمولات بھی رہ رہ کر یاد آتے ہیں۔ وہ گھروں کی صفائی اور تزئین آرائش، ہمہ نوع کھانوں کی تیاری اور عزیزوں رشتہ داروں سے ملاقاتیں۔ یہ سب کچھ یاد کرکے ان کے دکھ مزید بڑھ جاتے ہیں۔

اپنے بچوں اور گھرسے دور دشمن کی قید میں عید کا دن کاٹنے والی فلسطینی خواتین میں 32 سالہ یاسمین تیسیر عبدلرحمان شعبان بھی شامل ہیں۔ یاسمین تیسیر کا تعلق مغربی کنارے کے جنین شہر سے ہے۔ اس کے چار بچے ہیں جن کی عمریں دس سال سے بھی کم ہیں۔ تیسیر کو صہیونی فوج نے تین نومبر 2014 ء کو حراست میں لیا اور وہ ابھی تک "ہشارون” جیل میں پابند سلاسل ہے۔ سانس کی تکلیف کے علاوہ تیسیر کئی دوسری بیماریوں کا بھی شکار ہے۔

فلسطینی اسیرہ منا توفیق احمد السائح کے شوہر سرطان کے مریض ہیں۔ ان کے بچوں کی دیکھ بحال کرنے والا بھی کوئی نہیں۔ جیل میں اپنے گھر، شوہر اور بچوں کو بار بار یاد کرکے منیٰ سخت دکھی ہوجاتی ہیں۔

بچوں سے دور اسیرات میں عالیہ علی محمود عباسی بھی ہیں۔ عالیہ کا تعلق بیت المقدس کے سلوان قصبے سے ہے۔ وہ چھ بچوں کی ماں ہیں اور رواں سال اپریل سے زیرحراست ہیں۔ عالیہ کا ایک بیٹا عیسیٰ العباسی اسرائیل کی نفحہ جیل میں قید ہے جہاں اسے 10 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

دیگر دو خواتین میں رام اللہ سے تعلق رکھنے والی خالدہ جرار اور عمر رسیدہ خاتون سہام علی البطاط بھی شامل ہیں۔ خالد جرار کوتین ہفتے قبل حراست میں لیا گیا تھا جب کہ البطاط 22 جون 2015 ء سے زیرحراست ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.