• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلروں کی غفلت اور تشدد،فلسطینی اسیربینائی کی نعمت سے محروم

پیر 15-06-2015
in فلسطین
0
plf eyesight-loss
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی جیل میں میں پچھلے گیارہ سال سے قید غیرانسانی سلوک کا سامنا کرنے والا مریض فلسطینی بینائی کی نعمت سے محروم ہوگیا ہے۔ دوسری جانب اسیر کے والد نے بیٹے کی مسلسل بگڑتی صحت پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو بیٹے کی موجودہ حالت کا ذمہ دار قراردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے کے شمالی شہرجنین سے تعلق رکھنے والے اسیر مرعی قبہا کے والد حسین قبہا نے بتایا کہ اس کے بیٹے کو 15 سال قید کی سزا کا سامنا ہے جس میں سے اس نے گیارہ سال قید پوری کرلی ہے۔

حسین نے بتایا کہ اس کے بیٹے کو جیلوں میں ایسی جگہ رکھا گیا ہے جہاں انسان کے لیے زندگی بسرکرنا ممکن نہیں۔ مسلسل تشدد اور بیماری کے باوجود لاپرواہی سے بیٹے کی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طورپر ختم ہوچکی ہے جب کہ دوسری آنکھ کی بینائی 40 فی صد کم ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیرحراست بیٹا ملاقاتیوں کو اب پہچاننے سے بھی قاصر ہے۔ دوسری جانب جیلردانستہ طورپر مرعی قبہا کے حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ قبہا کو نہ تو اسپتال لے جایا گیا ہے اور نہ ہی اسے اسپتال میں ڈاکٹر کو معائنہ کرانے کا حق دیا گیا ہے۔

حسین قبہا نے نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس کے بیٹے کی جان بچانے اور بینائی لوٹانے میں مدد کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری کی جانب سے بروقت مداخلت نہ کی گئی اس کا بیٹا بینائی کی نعمت سے مکمل طورپر محروم ہوسکتا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.