• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جارحیتوں کو سماجی ویب سائٹس پر مشتہر کیا جائے: فلسطینی مجلس قانون ساز

بدھ 13-03-2013
in فلسطین
0
plf baaar
0
SHARES
2
VIEWS
فلسطینی مجلس قانون ساز کی اقصی و القدس کمیٹی نے سماجی روابط کی ویب سائٹس پر فلسطینی کاز کے لیے سرگرم کارکنوں سے مسجد اقصی اور دیگر مقدس مقامات پر آئے روز کی اسرائیلی جارحیتوں سے پوری دنیا کو آگاہ کرنے کی اپیل کی۔
 
کمیٹی نے اپیل کی کہ القدس میں اسلامی اور مسیحی مقامات کے خلاف جاری صہیونی ریشہ دوانیوں کو سماجی روابط کی ویب سائٹس کے ذریعے بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے لایا جائے تاکہ اور ساری دنیا کو اسرائیل کے مذہب دشمن چہرے سے بہتر طور پر آگاہ کیا جا سکے۔
 
القدس و اقصی کمیٹی کے میڈیا ترجمان غسان الشامی نے ذرائع ابلاغ کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل اس وقت مسجد اقصی اور القدس کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر انتہائی خوفناک جرم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ ہر روز یہودی آباد کار اور سکیورٹی اہلکار مسجد اقصی پر دھاوا بول کر اس مقدس کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔
 
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصی کو منہدم کرکے اس کی جگہ ھیکل سلیمانی تعمیر کی منظر کشی کر رہے ہیں اور قبلہ اول کے انہدام کے منصوبے پیش کر رہے ہیں۔
 
نہوں نے زور دیا کہ مسجد اقصی اور القدس پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عملی اقدامات کی ضرورت ہے، اسرائیل کے ان جرائم کو فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سماجی روابط کی ویب سائٹس کے ذریعے پوری دنیا کے سامنے لانا انتہائی ضروری ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیتوں کو فرانسیسی، جرمن اور انگلش زبانوں کے علاوہ دیگر زبانوں میں مشتہر کرنا ہوگا، کیونکہ اس وقت دنیا کے اکثر آبادی مغربی میڈیا کے زیر اثر ہے۔
 
الشامی نے زور دیا کہ عرب اور اسلامی دنیا کے میڈیا کو القدس اور مسجد اقصی کے لیے خصوصی یونٹ تشکیل دینا ہوگا تاکہ مسجد اقصی کو منہدم کرنے اسرائیلی میڈیا مہم کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے۔ 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.