اسرائیلی حکومت نےاعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں حضرت ابراھیم علیہ السلام سے منسوب مسجد ابراھیمی کو دو روز کے لیے مسلمانوں کے لیے بند کر دیا جائے۔ یہ فیصلہ یہودیوں کے سات روزہ تہوار عید فصح کے موقع پر مسجد کو یہودیوں کے لیے مخصوص کرنے کے لیے کیا گیا۔
قامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے شہر کے اسلامی اوقاف کو حرم ابراھیمی کی بندش کا پیغام ارسال کردیا ہے جس کےمطابق مسلمان نمازی بدھ اور جمعرات کے روز مسجد میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ ان دو دنوں میں انتہاء پسند یہودی مسجد میں داخل ہوکر اس کے اندر عید فصح یا پیساہ نامی تہوار کی رسومات ادا کریں گے۔ یہ تہوار تیرہویں صدی قبل مسیح میں بنو اسرائیل کو مصریوں سے چھٹکارا ملنے کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
بشکریہ:مزکزاطلاعات فلسطین
