اسرائیلی بحریہ کی کشتیوں نے پیر کی دوپہر شمالی غزہ کے ساحل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طبی ذرائع کے مطابق ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے ہاتھوں اور کمر میں گولیوں کے زخم آئے ہیں۔
