• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی الیکشن کمیشن کا حنین الزعبی کو انتخابات سے روکنے پر غور

جمعرات 12-02-2015
in فلسطین
0
plf Israel-election-commission
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے الیکشن کمیشن نے یہودی انتہا پسند سیاسی گروپوں کی جانب سے دی گئی درخواست پر عرب کمیونٹی کی نمائندہ فلسطینی خاتون سیاست دان حنین الزعبی کو 17 مارچ 2015ء کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے غور شروع کردیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو یہودی شدت پسندوں ‌کی جانب سے دی گئی ان درخواستوں پر غور کرے گی جن میں‌ مطالبہ کیا گیا ہے کہ حنین الزعبی فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی حمایت اور اسرائیل کو تباہ کرنے کے بیانات دیتی رہی ہے۔ وہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ لہٰذا اسے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی پارلیمنٹ نے بھی حنین الزعبی کی چھ ماہ کے لیے رکنیت معطل کردی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں‌ نے فلسطینی تحریک مزاحمت کی حمایت اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل کو "دہشت گردی” قرار دیا تھا۔

اسرائیلی اخبار "ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق حنین الزعبی بے حکومت کے  مشیر قانون اور الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے اسرائیل کے خلاف مسلح جدو جہد کی حمایت کا اس پر عاید الزام بے بنیاد  اور اس کا سیاسی تعاقب کرنے کی سازش ہے۔

الزعبی کا کہنا ہے کہ میں ‌نے کسی مقام پر بھی اسرائیل کے خلاف مسلح جدو جہد کی حمایت نہیں کی ہے۔ میرے بیانات کو ان کے سیاق وسباق سے کاٹ کر پیش کیا گیا تاکہ مجھے ایک متنازعہ سیاست دان بنانے کے بعد انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جاسکے۔ انہوں ‌نے کہا کہ میرے خلاف اسرائیل کے نسل پرست  گروپ مصروف ہیں جو مجھے ہی نہیں ‌بلکہ تمام فلسطینی عرب سیاست دانوں کو انتخابات سے روکنا چاہتے ہیں۔

ادھ اسرائیلی اخبار "یسرائیل ھیوم” کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے 35 میں‌ سے 16 ارکان حنین الزعبی کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے حامی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.