• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل:’’چارلی ایبڈو‘‘ کو سرکولیشن کی اجازت دینے کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج

اتوار 01-03-2015
in فلسطین
0
plf charli-abdo
0
SHARES
2
VIEWS

اسرائیل کی ایک عدالت کی جانب سے فرانس کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے مرتکب جریدے’’چارلی ایبڈو‘‘ کو مقبوضہ فلسطینی شہروں میں سرکولیشن کی اجازت دیے جانے کے خلاف فلسطینی عوام نےسخت غم وغصےکا اظہار کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کر رکھے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہفتے کے روز شمالی فلسطین کے شہر الناصرہ میں اسلامی تحریک کے زیراہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن چارلی ایبڈو کو سرکولیشن کی اجازت دیے جانے کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔

ریلی کے شرکاء نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے عشق ومحبت کے اظہار کے لیے بھی بینروں پر ’’یا رسول اللہ ہم آپ پرقربان‘‘ جیسے نعرے تحریر کروا رکھے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق احتجاجی ریلی کا آغاز ناصرشہر کی جامع مسجد السلام سے ہوا جو شہر کےوسط میں جا کرایک جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ جہاں مقامی فلسطینی رہ نمائوں اور اسلامی تحریک کی قیادت نے ریلی سے خطاب کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو اسرائیل کی ایک عدالت نے گستاخانہ فرانیسی جریدے’’چارلی ایبڈو‘‘ کو فلسطین میں سرکولیشن کی اجازت دے دی گئی تھی۔ عدالت کے فیصلے کےخلاف فلسطین میں سخت رد عمل پایا جا رہا ہے کیونکہ حال ہی میں اس اخبار کی انتظامیہ نے توہین آمیز کارٹون شائع کرکے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی مذموم کوشش کی تھی جس پر پوری اسلامی دنیا میں سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.