• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل:فلسطینی محروسات کتب اور اشیائے ضروریہ سے محروم

بدھ 11-07-2012
in فلسطین
0
plf human_rights_center
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینی خواتین کے لیے لائی گئی کتب اور ان کی دیگراشیاء سے انہیں مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے۔

محروسات کے گھروں سے لائی گئی کتب اور دیگر سامان صہیونی جیل اہلکار اپنے پاس رکھ لیتے ہیں اور انہیں اسیرات کو نہیں دیتے۔

مرکزبرائے اسیران اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے بتایا کہ صہیونی جیل اہلکار فلسطینی اسیر خواتین کے لیے لائی گئی اشیاء انہیں فراہم کرنےسے روک دیتے ہیں، اور یہ عمل گذشتہ تین سال سے جاری ہے۔ ریاض نے بتایا کہ خواتین کے اہل خانہ نے کیڑے مار ادویات اور مطالعے کے لیے کتب اسیرات تک پہنچانے کی کوشش کی ہے تاہم اسرائیلی جیلوں کا عملہ کسی قسم کا سامان خواتین تک نہیں پہنچنے دیتا۔

انہوں نے کہا کہ اسیرات کے جیلوں میں کمرے کیڑوں اور موذی حشرالارض کا مسکن بن چکے ہیں، لیکن صہیونی جیل حکام کرم کش ادویات کی خواتین تک رسائی میں مسلسل رکاوٹ ہیں۔ انسانی حقوق کے مندوب کا کہنا تھا کہ صہیونی جیلوں میں کئی خواتین قیدی سرطان جیسے موذی امراض کا شکار ہیں لیکن ان کے علاج معالجے میں بھی صہیونی حکام سخت سستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کئی اسیرات کے ڈاکٹروں نے سرجری کی سفارش کی ہے لیکن انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطالبات کے باوجود اسرائیلی جیل انتظامیہ بیمار اسیرات کے معاملے میں مبینہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.