• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 25 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل:ظالمانہ قانون کے تحت ایک لاکھ فلسطینیوں کی القدس بدری کی تیاری

اتوار 15-01-2012
in فلسطین
0
plf one_lakh
0
SHARES
0
VIEWS

plf one_lakh

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم ایک تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل "فلسطینیوں کو صہیونی ریاست میں شامل نہ کرنے کے” ایک ظالمانہ قانون کی آڑ میں ایک لاکھ فلسطینیوں کو بیت المقدس سےنکال باہر کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

 

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی عدالتوں میں اسرائیلی ریاست کی شہریت کے لیے دی گئی فلسطینیوں کی تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ درخواست کے مسترد کیےجانے کا صاف صاف مطلب یہ ہے کہ ان فلسطینیوں کی بیت المقدس میں کوئی جگہ نہیں ہے،اسرائیل انہیں اپنا شہری تسلیم کرنے سے انکار کر رہا ہے اور انہیں لا محالہ آج نہیں تو کل مقبوضہ بیت المقدس سے نکلنا ہو گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم” سماجی و اقتصادی حقوق برائے اہالیان القدس” کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے سنہ 1993ء کے بعد سے مقبوضہ علاقوں بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس کے عرب شہریوں کو اپنا شہری تسلیم کرنے کے لیے دی جانے والی درخواستیں التواء میں ڈال رکھی تھیں۔ رواں ماہ گیارہ جنوری کو اسرائیلی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ان ہزاروں درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا جن میں شہریوں نے اپنی اسرائیلی شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔
انسانی حقوق گروپ کاکہنا ہے کہ اسرائیل سنہ 1967ء کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ کے بعد سے اب تک مقبوضہ بیت المقدس کے 14561 فلسطینیوں کو بیت المقدس کی شہریت سے محروم کر چکا ہے جس کے بعد ان فلسطینیوں کو اپنے خاندانوں اور بچوں کے ہمراہ شہر سے جبری بے دخل کر دیا گیا، جو اسکے بعد مقبوضہ مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں قائم مہاجر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے اسرائیلی ریاست کے اس ظالمانہ طرز عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسےانسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق گروپ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرے اور بیت المقدس کے لاکھوں شہریوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کرے ورنہ اسرائیل جلد اپنے کالے اور ظالمانہ قوانین کی آڑ میں ایک لاکھ فلسطینیوں کو ان کے گھربار سے محروم کر دے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.