• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل، فلسطینی اسیر ضرار ابو سیسی کی قید تنہائی ختم کرنے پر مجبور

جمعہ 13-09-2013
in فلسطین
0
plf 22 sisi
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل جیل انتظامیہ بئر سبع جیل میں تمام فلسطینی قیدیوں کی جانب سے اسیر ضرار ابو سیسی کی قید تنہائی ختم کرانے کے لئے بطور اظہار یکجہتی کی جانے والی بھوک ہڑتال کے ہاتھوں مجبور ہو گئی ہے. قیدیوں کی بے مثال یکجہتی کے ہاتھوں مجبور ہو کر صہیونی جیل انتظامیہ نے ضرار ابو سیسی کی قید تنہائی ختم کر دی ہے.

مرکز مطالعہ اسیران اور انسانی حقوق ‘احرار’ کے ڈائریکٹر فٶاد الخفش نے غزہ سے تعلق رکھنے والے اسیر ضرار ابو سیسی کی بئر سبع جیل میں قید تنہائی ختم کئے جانے کی تصدیق کر دی ہے. انہوں نے بتایا کہ تحریک اسیران نے دھمکی دی تھی کہ اگر ضرار ابو سیسی کی قید تنہائی ختم نہ کی گئی تو وہ جیل میں اپنے بھول ہڑتالی احتجاج کو مزید طول دے سکتے ہیں.

قید تنہائی کے عذاب سے نجات پانے پر فلسطینی اسیر ضرار سیسی نے ان سے یکجہتی کے اظہار کی خاطر بھوک ہڑتال کرنے والے جیل کے ساتھی قیدیوں کا شکریہ ادا کیا ہے. ابو سیسی جیل میں ناکافی طبی سہولیات اور قید تنہائی کے خلاف اس سال سولہ اگست سے بھوک ہڑتال پر تھے. انہیں دو برس تک قید تنہائی میں رکھا گیا، اس دوران ان پر جیل حکام کا بہیمانہ تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روزمرہ کا معمول تھیں.

ضرار ابو سیسی غزہ کی پٹی کے اکلوتے بجلی گھر کے ڈپٹی چیئرمین تھے. انہیں اٹھارہ فروری دو ہزار گیارہ کو بدنام زمانہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ نے یوکرائن سے اغوا کیا. ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ اسرائیل کی سلامتی کے خطرہ ہیں. اپنی گرفتاری سے ہی انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا تھا.

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.