فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو الگ الگ واقعات میں اسرائیلی فوج کے تشدد کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ شمال مغربی رام اللہ میں فلسطینی مظاہرین اور یہودی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔ اس دوران ایک ایک راہ گیر خاتون 48 سالہ وجدان التمیمی اپنے بچے کے ہمراہ بازار سے واپس گھر جا رہی تھی کہ قابض فوجیوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون کا ایک بازو ٹوٹ گیا۔شدید زخمی ہونے کے باوجود قابض فوجیوں نے وجدان کو اس کے شیر خوار بچے سمیت کئی گھنٹے پولیس چوکی پر حبس بے جا میں رکھا۔ ادھر رام اللہ ہی میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے ایک بیس سالہ نوجوان کو براہ راست گولی مار دی جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ زخمی ہوگئی جبکہ اس کے ناک اور چہرے کے مختلف حصوں پر بھی گہرے زخم آئے ہیں۔
