قبل ازیں فلسطینی اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے ’’رائیٹرز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین کی جانب سے آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کے حوالے سے قرارداد اردن سلامتی کونسل میں پیش کرے گا۔
اس سلسلے میں اردنی خاتون سفیرہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے بھی یہ خبر ذرائع ابلاغ سے سنی ہے۔ اس سلسلے میں ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
ادھر امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے درمیان تین گھنٹے کی ایک طویل ملاقات بھی ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اردن کو سمیت کسی دوسرے ملک کو مطلع نہ کیے جانے کی وجہ نیتن یاھو اور کیری ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔ کیونکہ سب کی نظریں روم میں ہونے والی اس ملاقات پر مرکوزتھیں۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے مندوب ریاض منصور کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست سے متعلق قرارداد کا مسودہ تیار ہے اور کسی بھی وقت پیش کیا جاسکتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین