• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اردن میں مسجد اقصی کے تحفظ کے لیے کانفرنس

بدھ 25-07-2012
in فلسطین
0
plf urdan1
0
SHARES
0
VIEWS

اردن کی مختلف یونینز اور پارٹیوں نے مسجد اقصی کو اسرائیلی حملوں سے بچانے کے لیے انجینیرز یونین کی جانب سے منعقد ایک صحافتی کانفرنس میں مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے

جن میں یہودیوں کی جانب سے ھیکل سلیمانی کی تباہی کی یاد میں مسجد اقصی پر حملوں کے خدشے پر گفتگو کی جائیگی۔

انجینئرز یونین کے سربراہ انجینئر عبد اللہ عبیدات کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی اپنے تمام دروازوں، صحنوں اور راہداریوں سمیت مقدس اور مبارک ہے۔ 144 ایکڑ کا یہ سارا رقبہ مسلمانوں کے لیے مقدس ہے۔ انہوں نے اگلے اتوار کے روز یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصی کا رخ کرنے کی مہم سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصی کے حرم کا انتظام، اس میں ترمیم و تبدیلی صرف مسلمانوں اور اردن کی وزارت اوقاف اور اسلامی اردنی مقدسات کے ادارے کا حق ہے جسے کوئی یہودی حاصل نہیں کر سکتا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اردن کی قوم اور انجینئرز کی یونین کسی حالت میں بھی مسجد اقصی کے حرم میں تبدیلی کی اجازت نہیں دینگے، اردن کی قیادت اور عوام مسجد اقصی کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ اسرائیلی ریاست کے کسی بھی ادارے یا عدالت کیجانب سے کوئی بھی فیصلہ کسی بھی طور پر مسجد اقصی پر لاگو نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہودی تنظیمیں مسجد اقصی اور مسجد گنبد صخرہ کے علاوہ حرم قدسی کے بقیہ حصے کو مسلمانوں کے مقدس مقام ہونے کی حیثیت سے نکالنے کا اعلان کر چکی ہیں۔

انہوں نے اردن کی حکومت کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ مسجد اقصی کے تمام دروازوں کے انتظامات سنبھالنے اور یہودی شرپسندوں کو مسجد کے احاطےمیں داخل ہونے سے روکنے کی اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اردن کی حکومت کو مسجد اقصی کےگارڈز اور اوقاف کے ملازمین کی سیاسی اور قانونی مدد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی کے گارڈز اور اوقاف اسلامیہ کے ملازمین بھی اردنی ریاست کا ہی ایک حصہ ہیں، چنانچہ ضروری ہے کہ فرائض کی ادائیگی میں اردن کی حکومت انکی بھرپور مدد کرے، بالخصوص مسجد اقصی میں صہیونیوں کی سرگرمیوں ان کے مسجد میں داخلے کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی کے محافظوں کو اسرائیلی پولیس کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

اس موقع پر انہوں نے عرب اور اسلامی دنیا کے ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کی حفاظت کے لیے اردن کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صہیونی حکام مسجد اقصی پر حملے کر رہا ہے وہ یہاں کے اسلامی آثار مٹاتا جارہا ہے بالخصوص عرب دنیا کے انقلابات کے بعد اسرائیل کی مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف ریشہ دوانیاں تیز ہوگئی ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.