• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اردن میں علاج سے واپسی پر دو زخمی فلسطینی لڑکے گرفتار

بدھ 30-04-2014
in فلسطین
0
plf 2wounded
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطین میں انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے اردن میں علاج کے لیے جانے والے دو زخمی فلسطینی لڑکوں کو وطن واپسی پر حراست میں لے لیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سترہ سالہ آدم عبدالرؤف جوھر اور  19 سالہ جوھر ناصر الدین حلبیہ کو گذشتہ روز اردن سے واپسی پر مغربی کنارے میں الکرامہ راہداری پر حراست میں لیا گیا۔ دونوں کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے ابو دیس سے ہے۔ انہیں چند مہینے قبل صہیونی فوجیوں نے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔ جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اردن لے جایا گیا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیم "مرکز برائے دفاع انسانی حقوق” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں فلسطینی لڑکوں کو رواں سال کے شروع میں صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک احتجاجی ریلی کے دوران فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔

گذشتہ روز دونوں فلسطینی لڑکے علاج کی تکمیل کے بعد مغربی کنارے پہنچے جہاں انہیں اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس حکام نے حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ بچوں کے والدین سخت پریشان ہیں اور انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپنے اسیر بیٹوں کی رہائی میں مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.