• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اردنی پولیس نے سابق فلسطینی اسیرکو حراست میں لے لیا

بدھ 15-04-2015
in فلسطین
0
plf jordan-police
0
SHARES
0
VIEWS

اردن کے سیکیورٹی حکام نےاسرائیل کی جیلوں میں قید رہنے والے ایک سابق فلسطینی اسیر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ عمان میں حراست میں لیے گئے فلسطینی فادی فرح کےاہل خانہ نےاس کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق عمان حکومت کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے سابق فلسطینی اسیر فادی فرح کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اسے مزاحمتی تنظیموں کی حمایت میں حراست میں لیا گیا ہے اور حراست میں لیے جانے کے بعد اسے عمان سے مشرق میں 25 کلو میٹر دور الزرقاء گورنری کی الھاشمیہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فادی فرح سنہ 1995 ء سے 1999 ء تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہے ہیں۔ رہائی کے بعد وہ اسرائیلی جیلوں میں قید اور لاپتا فلسطینیوں کے حوالے سے بنائی گئی ایک کمیٹی کے ترجمان کے طورپر کام کرتے رہے ہیں۔

ادھر فلسطین میں فلسطینی اسیران کے دفاع کے لیے سرگرم پیپلزمہم کی جانب سے سابق اسیر فادی فرح کی عمان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمان سیکیورٹی فورسز نے ایک ایسے فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے جس فلسطینی شہریوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کام کررہا تھا اور اس کی جانب سے اردن کی سیکیورٹی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امر حیران کن ہے کہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی حمایت کرنے والی عمان حکومت نے ایک ایسے شہری کو حراست میں لیا ہے جو نہ صرف خود ماضی میں اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل رہ چکا ہے بلکہ وہ فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے جدو جہد کررہا ہے۔ سابق فلسطینی اسیر کی گرفتاری اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش ہے۔

خیال رہے کہ فادی فرح پہلا فلسطینی شہری نہیں جسے اردن میں فلسطینی تحریک مزاحمت کی حمایت کی پاداش میں حراست میں لیا گیا ہے بلکہ ماضی میں ایسے 16 افراد کو فلسطینیوں کی آزادی کی جدو جہد کی حمایت کی پاداش میں عمان میں مقدمات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان میں کچھ فلسطینی اور بعض دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری شامل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.