(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی غیرقانونی انتظامی قید کی پالیسی کے تحت قید اردنی شہری عبدالرحمٰن مرعی کو رواں ماہ کی 23 تاریخ کو صیہونی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ اردن سے بیت المقدس آونے والے 29 سالہ دماغی کینسر کے مریض عبدالرحمٰن مرعی کو صیہونی فوج نے انتظامی قید کی پالیسی کے تحت گرفتارکیا تھا، اردنی حکومت کے دباؤں اوراحتجاج کے باعث صیہونی فوج نے عبدالرحمٰن کو رواں ماہ کی تیئس تاریخ کو صیہونی عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر صیہونی حکا م نے عبدالرحمٰن کو رہا نہیں کیا تو وہ بھوک ہڑتال کرنے کیلئے تیار ہے
واضح رہے کہ اردن شہری عبدالرحمٰن مرعی دماغی کینسر کا شکار ہے اگر وہ بھوک ہڑتال کرتا ہے تو اس کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوں گے جس کی براہ راست زمہ دار صیہونی ریا ست ہوگی ۔
دوسری جانب اردن میں لاپتا شہریوں کے ورثاء پرمشتمل کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز الزرقاء شہر میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف قومی اور اسلامی تنظیموں کے ارکان اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے عبدالرحمان مرعی کے حق میں دھرنا دیا اور اس کی فوری رہائی کے لیے نعرے لگائے۔