سوسائٹی برائے فلسطینی اسیران کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے اردنی اسیران کو راملہ جیل کی ڈسپنسری میں ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے تاکہ ان پر بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لئے دبائو ڈالا جائے۔
سوسائٹی کے وکیل کا کہنا ہے کہ پیر کے روز جب وہ اردنی اسیران سے ملاقات کے لئے جیل میں گئے تو ان سے ملاقات کے لئے اسیران کو ہتھکڑیاں لگا کر اور زنجیروں میں جکڑ کر لایا گیا اور ان کی خراب صحت کو بھی خاطر میں نہ لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے انہیں بتایا ہے کہ پیر کے بعد سے ان اسیران سے کوئی بھی وکیل ضلعی افسر کی اجازت کے بغیر ملاقات نہیں کرسکے گا۔ وکیل کے مطابق اس قدم کا مقصد بھوک ہڑتال کرنے والے اردنی اسیران کو باہر کی دنیا سے بالکل الگ تھلگ کرنا ہے۔
وکیل نے مزید بتایا کہ اسیران محمد ریماوی، علاء حماد، منیر مرعی اور حمزہ عدباس کو ایک غیر صحت مند جیل میں بند رکھا گیا ہے جہاں انہیں بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔
شکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
