اردنی بھوک ہڑتالی اسیران سے رابطہ رکھنے والے رامی العلمی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سروکا ہسپتال میں داخل تین اردنی بھوک ہڑتالی اسیران کی حالت دن بہ دن بتدریج خراب ہوتی جارہی ہے۔
علامی نے بتایا ہے کہ تینوں اسیران جن کے نام منیر مرعی، علاء حماد اور محمد ریماوی ہیں، نے دو مئی سے اپنی بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔
وکیل کے مطابق بھوک ہڑتالی اسیران نے اردنی حکومت کو ان کے ساتھ رابطہ نہ کرنے اور ان کے مطالبات کی منظوری کے لئے اسرائیل پر دبائو ڈالنے کی غرض سے رابطہ نہ کرنے پر نتائج کا پورا پورا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
وکیل نے بتایا کہ تینوں اسیران کی صحت انتہائی خراب ہے خاص طور پر محمد ریماوی کی جو کہ چھاتی اور معدے کے مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ریماوی کو خون کی الٹیاں آنا شروع ہوگئی ہیں اور ان سے نہ چلا جاتا ہے اور نہ ہی کھڑا ہوا جاتا ہے جبکہ دوسرے اسیران کے وزن میں بھی شدید کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس کے علاوہ ان تمام اسیران کو ہسپتال میں ان کے بستروں کے ساتھ ہتھکڑیاں باندھ کررکھا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
