فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں النبی صالح کے مقام پر غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے نکالی گئی ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا ہے۔
کارروائی کے دوران نہتے مظاہرین کو نہ صرف وحشیانہ لاٹھی چارج سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ایک کم عمر لڑکے اور ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں انسانی حقوق کے کارکن بلال التمیمی نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ریلی پر لاٹھی چارج کیا اور تشدد کے بعد دس سالہ قصی محمود التمیمی اور ایک 19 سالہ محمود وجبہ التمیمی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کے مندوب نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی قصیٰ کو اسرائیلی فوج سے چھڑانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن قابض فوج نے بچے کوچھوڑنے کے بجائے اسے بھی حراست میں لے لیا۔