فلسطینی امور پر کیے گئے ایک حالیہ سروے میں شریک اکثر رائے دہندگان کے مطابق مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کے رہنماؤں اور اسرائیل کے مابین ملاقاتوں کا سلسلہ تمام فلسطینی تنظیموں کے مابین مفاہمت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
فلسطین کی معروف خبر رساں ویب سائٹ ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والے سروے کے نتائج نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے مابین براہ راست مذاکرات کی بحالی کے لیے عمان میں فریقین کے مابین ملاقاتیں اس وقت فلسطینی مفاہمت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
فلسطین کے حوالے سے خبریں نشر کرنے والی ویب سائٹ پر کیےگئے اس سروے میں 5783 افراد نے شرکت کی اور غالب اکثریت (86 فیصد) نے رائے دی کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی وجہ سے فلسطینی قومی پروگرام اور مفاہمت کو شدید دھچکا لگے گا۔
دوسری جانب شرکاء کے صرف بارہ فیصد کل 707 افراد کا کہنا تھا کہ یہ ملاقاتیں فلسطینی سیاست کے لیے بارآور ثابت ہونگی جبکہ صرف چھیانوےافراد اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔