• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ابوعین کی مجرمانہ شہادت پر خاموش نہیں رہیں گے: محمود عباس

جمعرات 11-12-2014
in فلسطین
0
plf letunnotice
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے یہودی بستیوں کے امور کے فلسطینی انچارج اور وزیر زیاد ابو عین کی یہودی فوجیوں کے حملے میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کا سنگین جرم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابوعین کی شہادت پر وہ خاموش تماشائی نہیں بنیں گے بلکہ اس کی ہرسطح پر تحقیقات کرائی جائیں گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ابوعین کی شہادت کے بعد رام اللہ میں پارٹی کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمود عباس نے کہا کہ ابو عین کی شہادت ہر پہلو سے ایک سنگین جرم ہے اور اس پر صبر اور خاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اس واقعے کے رد عمل میں اسرائیل سے نمٹنے کے مختلف طریقوں پرغور کررہی ہے۔

صدر ابو مازن کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے بہت سے آپشنز موجود ہیں اور ہم کسی بھی راستے کو اختیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرزمین فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر بھی ایک جرم ہے اور اس کے خلاف عوامی مزاحمت فلسطینیوں کا حق ہے جو جاری رہے گی۔ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے فلسطینیوں کو اپنے حقوق اور مطالبات سے دستبردار نہیں کرسکتا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھرعالمی برادری، عالم اسلام اور عرب ممالک کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اور انہیں فلسطینیوں کے سلب شدہ حقوق انہیں دلانے کے لیے مداخلت کا مطالبہ کیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.