مرکز احرار برائے امور اسیران و انسانی حقوق نے فلسطینی اسیران اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے اپنی ویب سائٹ اور فیس بک پیجز پر ایک نئی مہم شروع کردی ہے۔ اس مہم کو ’’اے اسیران، تم اکیلے نہیں ہو‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
مرکز احرار کے ڈائریکٹر فواد خفش نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد اسیران کے اہل خانہ اور ساری دنیا کے لوگوں کا آپس میں رابطہ کروانا ہے۔ اور صہیونی عقوبت خانوں زیر حراست فلسطینیوں کی آزادی کے لیے رائے عامہ کو ہموار کرنا ہے۔
خفش کا کہنا ہے کہ اسیران کے اہل خانہ کو کسی قسم کی مادی امداد کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں اس وقت اخلاقی مدد اور دلاسے کی ضرورت ہے۔ انہیں یہ احساس دلانے کی ضرورت ہے کہ ان کے پیاروں کی سختیوں پر وہ ہی نہیں بلکہ پوری قوم اور امت مسلمہ کے دل دکھ رہے ہیں۔
فواد خفش نے بتایا کہ یہ مہم یکم رمضان سے شروع ہوچکی ہے اور شروع میں ہی اس مہم میں لوگوں کی دلچسپی بہت زیادہ ہے بالخصوص فلسطین کے باہر مغربی عرب جس میں اردن بھی شامل ہے بہت سے لوگ رابطہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون فلسطین سے لوگوں کی بڑی تعداد نے اسیران کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے کرکے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو کوئی بھی کسی بھی اسیر کے اہل خانہ سے رابطہ کرنا چاہیے وہ رابطہ کریں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
