• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

آزادی اور جمہوریت کی آڑ میں عالم اسلام میں انتشار قبول نہیں:مشعل

پیر 14-05-2012
in فلسطین
0
plf freedom1
0
SHARES
0
VIEWS

plf freedom1

فلسطین کی سب سے بڑی اور منظم مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ عالم اسلام اورعرب ممالک میں جمہوریت اور آزادیوں کی آڑ میں انتشار پھیلانے اور افراتفری سے گریز کیا جائے۔

ان کا کہنا ہےکہ جمہوریت اور اصلاحات دونوں سلطانی جمہور کے اس دور کے لیے ضروری ہیں، لیکن یہ ضروریات پوری کرنے کے لیے قوموں کے درمیان افتراق ڈالنا کوئی خوش آئند بات نہیں ہے۔ قوموں کے درمیان اتحاد ضروری ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار دینی دعوتی تحریک جماعت اسلامی کے لبنان میں سابق امیر مرحوم الشیخ فیصل المولوی کی برسی کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ خالد مشعل نے اپنی تقریر میں فیصل المولوی کی مسئلہ فلسطینی اور فلسطینی قوم کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

خالد مشعل نے اسرائیل کی جیلوں میں زیرحراست فلسطینی شہریوں کی بھوک ہڑتال جاری رہنے پرگہری تشویش کا اظہار کیا اور عالم برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھوک ہڑتالی اسیران کی مدد کے لیے فوری اقدامات کرے اور صہیونی حکومت پر اسیران کے مسائل کے حل کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقت فلسطینی اسیران کی ہرممکن مدد اور حمایت کا ہے نہ کہ بھوک ہڑتالی اسیران کے مسائل کو سن کر ان کی بھوک ہڑتال کا تماشا دیکھنے کا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.