نیٹو سپلائی کی بحالی ملکی مفاد، پارلیمانی سفارشات اور عوامی امنگوں کے منافی ہے۔ آئی ایس او پاکستان عصر حاضر کے یزید اور شیطان بزرگ امریکہ سے اظہار برائت کے لیے اور اسلامی ممالک میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کے خلاف آئی ایس او پاکستان نے ہر سال کی طرح یوم مردہ باد امریکہ منایا۔
اس میں پورے ملک میں آئی ایس او پاکستان کی طرف سے ریلیوں، مظاہروں، فورمز اور پریس ریلیز کا انعقاد کیا گیا۔ اسی ضمن میں آئی ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے بھی ایک عظیم الشان ریلی اسلا م آباد پریس کلب تا پارلیمنٹ ہاؤس نکالی گئی۔ جس میں علمائے کرام اور آئی ایس او کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ ریلی میں سینکڑوں افراد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے امریکہ مردہ باد کے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ علماء نے خطاب میں کہا کہ جس طرح عالم اسلام کے سینے میں خنجر کی طرح امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل پیوست ہے، اسی طرح سے امریکہ بھی اسلام کے لیے رستا ہوا ناسور ہے۔ وطن عزیز میں بالخصوص اور تمام ممالک اسلامی میں بالعموم امریکی، استکباری کارستانیاں اپنے عروج پہ ہیں۔ امریکہ شیطان بزرگ ہے۔ امریکہ شر مطلق ہے۔ امریکہ برائی کی جڑ ہے۔ امریکہ وہ کتا ہے کہ جس کو پتھر مارے تو وہ بھاگ جائے گا، اگر ڈر جائیں تو کاٹے گا۔ خدا ہمارے پیارے وطن کو اسرائیلی ایجنٹوں اور امریکی گماشتوں سے محفوظ رکھے۔