فلسطینی شہرمقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس اور فوج کی موجودگی میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ کرنے کے ساتھ گھروں کے باہر کھڑی کاروں پر نسل پرستانہ نعروں کی چاکنگ کی ہے۔
بیت المقدس کے مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسندوں نے بدھ کو علی الصباح بیت المقدس کے جنوب میں بیت صفافا کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی 12 گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کر دیے۔ کئی کاروں پر عبرانی میں’’علاقہ چھوڑ دو‘‘ کے نعرے بھی لکھے گئے۔
یاد رہے کہ فلسطینی شہریوں کی املاک اوران کی گاڑیوں پر یہودی شرپسندوں کے حملے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ صہیونی فوج اور پولیس کی موجودگی میں فلسطینیوں کی گاڑٰیوں اور دیگر املاک پرحملے اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
