• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی دہشت گردوں کے یورپ میں داخلے پرپابندی کی درخواست

ہفتہ 01-08-2015
in فلسطین
0
plf request-to-ban
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں منظم دہشت گردی اور یہودی توسیع پسندی کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث صہیونی عناصر کے خلاف عالمی سطح پر ایک نئی مہم شروع کی جا رہی ہے جس کے تحت فلسطینیوں کی املاک پرحملوں میں ملوث یہودیوں کے یورپی ملکوں میں داخلے پرپابندی عاید کیے جانے کی درخواست دی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق "یورپ ۔ فلسطین تعلقات کونسل” نے یورپی ممالک کے اراکین پارلیمان کو ایک یاداشت ارسال کی ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ملکوں میں فلسطین میں نہتے شہریوں کی جان و مال پرحملوں میں ملوث صہیونی عناصر کو اپنے ہاں آنے سے روکنے کی مہمات چلائیں۔

کونسل کی جانب سے مختلف یورپی ملکوں کے ارکان پارلیمنٹ کو بھیجی گئی درخواست میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس درخواست کی حمایت کرتے ہوئے یہودی آباد کاروں کے یورپ میں داخلے پرپابندی کے مطالبے پر دستخط کریں تاکہ انتہا پسند یہودیوں کے بین البراعظمی سفر کو روکا جاسکے۔

یاداشت میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں جمعہ کے روز انتہا پسند یہودیوں کے ایک مکان کو نذرآتش کیے جانے اور اس کے نتیجے میں ایک شیرخوار کی شہادت اور تین افراد کے زخمی ہونے کے بعد عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی یہودی آباد کاروں کےخلاف متحرک ہونا چاہیے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ یہودی انتہا پسند ایک سوچی سمجھی سازش اور طے شدہ حکمت عملی کے تحت فلسطینیوں کی جان ومال پرحملے کرتے ہیں۔ یورپی ممالک جمہوریت اور انسانی حقوق کے پرچارک ہیں۔ اگرانہیں یہودیوں کی غنڈہ گردی دکھائی دیتی ہے تو اس کی روک تھام کے لیے انہیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.