• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی تنظیم مسجد اقصیٰ کے قریب فلسطینیوں عمارتوں پرقبضے کے لیے کوشاں

جمعرات 25-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0381
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں یہودی آباد کاری میں سرگرم ایک تنظیم نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب فلسطینی شہریوں کی اراضی اور مکانات قبضے میں لینے کی ایک سازش شروع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’’عطیرت کوھنیم‘‘ نامی ایک یہودی توسیع پسند گروپ نے سلوان قصبے کی بطن الھویٰ کالونی میں ایکا الرجبی نامی فلسطینی خاندان کو عدالتی نوٹس بھجوائے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں[الرجبی خاندان] نے جس جگہ دو رہائشی پلازے تعمیر کیے ہیں وہ جگہ اس تنظیم کی ملکیت ہے۔

وادی حلوہ۔ سلوان انفارمیشن سینٹر نے بتایا کہ ’’عطیرت کوھنیم‘‘ نے دو روز پیشتر رات کے وقت مرحوم فلسطینی عوض عبدالفتاح الرجبی اور ان کے مرحوم والد عبدالفتاح الرجبی کے خاندانوں کوعدالتی نوٹس بھجوائے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چھ رہائشی فلیٹس پر مشتمل دومکان تنظیم کے ملکیتی رقبے پربنائے گئے ہیں۔ لہٰذا وہ تیس یوم کے اندر اندر عدالتی نوٹس کا جواب داخل کریں۔

یہودی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ فلسطینیوں کی ملکیتی اراضی سنہ 1948 ء سے پہلے یمن سے تعلق رکھنے والے یہودیوں کی تھی۔

یہودی تنظیم کے دعوے کے مطابق بطن الھویٰ میں الرجبی خاندانوں کی ملکیت 5 دونم اور 200 مربع میٹر جگہ یہودیوں کی ملکیت رہی ہے اور سنہ 1881 ء کے بعد یہ جگہ یمن کے یہودیوں کے پاس تھی جسےعطیرت کوھنیم نے خرید کرلیا تھا۔

یہاں یہ امر واضح رہے کہ اسرائیلی تنظیم بطن الھویٰ کی جس جگہ کا دعویٰ کررہی ہے وہاں مجموعی طورپر 30 سے 35 رہائشی مکانات ہیں جن میں 80 کے قریب خاندان رہائش پذیر ہیں جن کے کل افراد کی تعداد 436 بتائی جاتی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.