• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 13 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آباد کاروں کی قرآن پاک اور مسجد کی بے حرمتی، نمازیوں اور طلباء پرتشدد

جمعرات 14-01-2016
in فلسطین
0
710796876
0
SHARES
4
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کےمقبوضہ بیت المقدس میں قائم ’’ھداسا‘‘ نامی اسپتال سے متصل ایک چھوٹی مسجد میں یہودی آباد کاروں نے گھس کروہاں پر رکھے قرآن پاک کے نسخے تار تار کردیے، مسجد میں گندگی پھینکی اور وہاں پر نماز ادا کرنے والے طلباء اور دیگر فلسطینی شہریوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق یہودی شرپسندوں کے اس اشتعال انگیز اقدام پر فلسطینی عوام میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے ھداسا اسپتال سے متصل ایک چھوٹی مسجد گھس کروہاں رکھے قرآن پاک کے نسخے پھاڑ ڈالے۔ مسجد میں گندگی پھینکی اور وہاں نماز ادا کرنے والے افراد پر تشدد کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔ جب یہودی غنڈہ گرد مسجد میں داخل ہوئے تو وہاں کچھ ہی فاصلے پر اسرائیلی پولیس بھی گشت کررہی تھی تاہم پولیس نے یہودیوں کو اس انتہائی اشتعال انگیز کارروائی سے روکنے کی زحمت نہیں کی۔

یہودی آبا دکاروں کی جانب سے مساجد پرحملے اور قرآن پاک کی بے حرمتی کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ یہودی شرپسند آئے روز اس طرح کی ریشہ دوانیاں کرتے ہیں اور صہیونی فوج اور پولیس انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کرتی ہے۔

حالیہ کچھ عرصے کے دوران مغربی کنارے، بیت المقدس اور فلسطین کے سنہ 1948 ء کے عرصے میں اسرائیل کے قبضے میں چلے گئے فلسطینی شہروں میں مقدس مقامات میں گھس کر وہاں عبرانی زبان میں اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی گئی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.