• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودیوں کو کچلنے والے فلسطینیوں کو ماورائے عدالت پھانسی دینے کا مطالبہ

جمعہ 07-11-2014
in فلسطین
0
plf demandtohang
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی قومی سلامتی کے وزیر برائے داخلہ امور ’’اھرونوفیٹچ‘‘ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ان فلسطینیوں کو عدالتی ٹرائل کے بغیر فوری طور پر پھانسی دے جو اپنی گاڑیوں کی مدد سے یہودی آباد کاروں کو کچلنے میں ملوث پائے جاتے ہیں۔

یہودی وزیر نے مقبوضہ بیت المقدس میں ابراہیم العکاری نامی فلسطینی نوجوان کو موقع پر گولیاں مار کر شہید کرنے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ العکاری نے اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی جان لی تھی، اس لیے اسے زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں تھا۔ میں چاہتا ہوں کہ اپنی گاڑیوں سے یہودیوں کو ٹکر مارنے والے ہر فلسطینی کا یہی انجام ہو۔

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا ابراہیم عکاری کا پورا خاندان اسرائیل کا دشمن ہے۔ اسرائیل کے لیے دشمن پیدا کرنے والے فلسطینیوں کو بھی زندہ رہنے کا حق نہیں۔ حکومت بیت المقدس میں عکاری کے خاندان کا مکان مسمار کردے گی۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں شامل ایک دوسری جماعت ’’میرٹز‘‘ کے رکن عیساوی فریگ نے داخلی سلامتی کے وزیر کے بیان کو شدید تنقید کا نشان بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بڑے سے بڑے ملزم کو سزا دینے سے قبل اس کا عدالتی ٹرائل جمہوری دنیا کا مروجہ طریقہ کار ہے اور آمرانہ نطام حکومت اور بادشاہتوں میں ماورائے عدالت ملزموں کو جرم ثابت کیے بغیر قتل کردیا جاتا ہے۔اگر اسرائیل میں بھی اس کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو یہ بھی ایک قسم کی آمریت ہوگی۔

اسرائیل میں سرگرم انسانی حقوق کی ایک تنظیم ’’بتسلیم‘‘ نے بھی داخلی سلامتی کے وزیر کے بیان پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ بغیر عدالتی ٹرائل کے کسی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دینے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ ایک وزیر کی سطح کی شخصیت کی جانب سے اس نوعیت کا بیان نہایت غیر ذمہ دارانہ ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.