• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یوم عرفہ کے موقع پر صہیونی شرپسندوں نے قبلہ اول پر اسرائیلی پرچم لہرا دیے

منگل 15-10-2013
in فلسطین
0
aqsa israelflag
0
SHARES
0
VIEWS
فلسطین میں غاصب اور انتہا پسند یہودیوں نے مسلمانوں کی دل آزاری کے لیے "یوم عرفہ” کے بابرکت موقع پر قبلہ اول پر اسرائیلی پرچم لہرا کرعالم اسلام سے اپنی نفرت کا مظاہرہ کیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق لاکھوں فرزندان توحید مکہ مکرمہ میں میدان عرفات میں جمع تھے اور دوسری جانب انتہا

پسند یہودی ٹولیوں کی شکل میں مسجد اقصٰی میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی شرمناک حرکات کے مرتکب ہو رہے تھے۔ 

یوم عرفہ کےموقع پر صہیونی انتہا پسندوں نے مسجد اقصٰی کی بیرونی دیواروں پر اسرائیلی پرچم لہرائے اور یہودی ملی نغمے گا کر قبلہ اول میں موجود فلسطینیوں کی دل آزاری کی کوشش کی۔
درایں اثناء قابض صہیونی فوج اور پولیس نے بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم تیرہ افراد کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پیر کے روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصٰی کی طرف آنے والے راستوں کی ناکہ بندی کر کے فلسطینیوں کو قبلہ اول میں داخلے سے روک دیا تھا۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ صہیونی فوج نے مسجد اقصٰی کے باب الاسباط کے قریب  جمع کئی فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا، جن میں سے بعض کو بعد میں رہا کر دیا گیا۔
 
مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.