(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 6 جولائی کو برطانیہ کے شہر لندن میں منعقد ہونے والی دو روزہ فلسطین ایکسپو کل اختتام پزیرہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ایک فرینڈز آف الاقصی نامی سماجی تنظیم کی سرپرستی میں ہونے والی دو روزہ فلسطین ایکسپو اپنے اختتام کو پہنچ گئی،جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق یہ فلسطینوں کے کلچراور ثفاقت کو یورپ میں روشناس کروانے والا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ واضح رہے کہ یہ نمائش پہلی دفعہ دو سال پہلے لندن ہی میں منعقد ہوئی تھی جس میں 15 ہزار لوگوں نے شرکت کی تھی۔
اس ایونٹ کا مقصد یورپ میں رہنے والے لوگ جو صہیونی پروپیگنڈے کے زیر اثر ہیں،ان کو فلسطینی کلچر اور تاریخ فلسطین سے آگاہ کرنا ہے۔ ایونٹ کی خاص بات وہاں فلسطینی تاریخ سے متعلق آرٹ گیلری اور مزاحیہ فن پارے تھے۔
معقد ہونےوالی نمائش میں دنیا بھرسے تعلق رکھنے والے مختلف گروپ نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے مختلف تجاویز اور رائے دیں جبکہ فلسطینی عوام کو دی جانے والی روایتی تعلیم اور عصر حاضر میں دی جانے والی جدید تعلیم کے درمیان جو فرق موجود ہے،اس پر بھی ایکسپو میں بات چیت کی گئی۔