غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ گذشتہ جمعہ کو غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والا ۱۹ سالہ احمد محمد عبد ربہ ابو حلول آج بدھ کو علی الصباح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔ عبد ربہ ابو حلوÂ گذشتہ جمعہ مشرقی البریج کے مقام پر اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد فلسطین میں ہرجمعہ کو احتجاجی مظاہرے ہوتےہیں۔ غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظاہروں کو کچلنے کے لیے اسرائیلی فوج مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرتی ہے۔