(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار فلسطینی اسیر کینسر میں مبتلا،بیماری کے باعث جیل میں حالت شدید نازک ہوگئی۔اہل خانہ کے پرزور احتجاج کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے42 سالہ فلسطینی احمد عبدالکریم غنام جو کہ اسرائیلی جیل میں قید اور کینسر کے مریض بھی ہیں کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بدستور نازک بتائی جارہی ہے۔
دوسری جانب اسیرغنام کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ غنام کسی وقت زندگی کی بازی ہار سکتےہیں۔ اسیر کے بھائی ناصر غنام نے بتایا کہ احمد کو مسلسل 31 دن بھوک ہڑتال کے بعد اسپتال منتقل کیا ہے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر انکو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
