• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

کیا فلسطینی سپریم کورٹ مقبوضہ بیت المقدس سے دستبردار ہو چکی؟

بدھ 05-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4594
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سوموار کے روز فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت فلسطینی سپریم کورٹ نے ملک میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک درخواست پر فیصلہ سنایا تو اس فیصلے پر کئی پہلوؤں سے سیاسی جماعتوں اور عوامی حلقوں کی طرف سے رد عمل آیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بلدیاتی انتخابات صرف مغربی کنارے میں کرائے جائیں اورغزہ کی پٹی میں انتخابات کا انعقاد نہ کیا جائے۔ اس پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا۔ مگر فلسطینی عدالت کی طرف سے ایک اور ڈنڈی ماری گئی۔ وہ یہ اس پورے فیصلے میں مقبوضہ بیت المقدس کا کہیں تذکرہ تک نہیں کیا گیا حالانکہ فلسطینی اتھارٹی بار بار بیت المقدس کو فلسطینی ریاست بنانے کا دعویٰ کرتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی عدالت کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے میں بیت المقدس کو ذکر ‘گول‘ کئے جانے پر سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے ایک نئی بحث جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر فلسطینی سپریم کورٹ کے اقدام کو بیت المقدس کو فراموش کرنے اور فلسطین کے اٹوٹ انگ کو اہم ترین فیصلوں میں نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی تجزیہ نگار راسم عبیدات نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر رام اللہ اتھارٹی کی عدالت کے فیصلے پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا فلسطینی سپریم کورٹ بیت المقدس جیسے اہم ترین شہر کو انتخابات سے متعلق فیصلوں میں نظرانداز کر چکی ہے؟ کیا فلسطینی عدالت یہ سمجھتی ہے کہ بیت المقدس کا فلسطینی ریاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

راسم عبیدات کے استفسار پر سوشل میڈیا پر تندو تیز بحث جاری ہے اور سماجی کارکن بڑھ چڑھ کر فلسطینی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقیدی تبصرے کررہےہیں۔ سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی عدالت نے اپنے فیصلے سے یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ بیت المقدس اس کے ریکارڈ میں شامل ہی نہیں ہے۔ صرف غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے شہر اس کا حصہ ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.