• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

کیا صہیونی فوج نے قبلہ اوّل کی اہم دستاویزات چوری کیں؟

جمعہ 11-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8213
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ اوقاف القدس امور کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی اہم دستاویزات اسرائیلی فوج کی جانب سے چوری کیے جانے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 جولائی سے 27 جولائی کے عرصے کے دوران صہیونی فوج، پولیس اور اسرائیل کے خفیہ اداروں نے مسجد اقصیٰ اور اس کے اندر موجود اداروں، لائبریریوں، تاریخی عجائب گھروں اور دیگرمقامات کی نہ صرف بے حرمتی کی بلکہ بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ بھی کی گئی ہے۔ تاہم کمیٹی کو مسجد کی اہم دستاویزات چوری کئے جانے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔ البتہ مسجد کے کتب خانوں اور عجائب گھر میں موجود کمپیوٹر سسٹم میں موجود ڈیٹا چوری کیے جانے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کو بند کرنے کے بعد اس کے اندر اور اطراف میں موجود تمام اداروں، اس کی املاک، مخطوطات، دو بڑی لائبریریوں، تاریخی عجائب گھر، الماریوں، ریکارڈ روم اور نمائش ہال میں بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ کی۔ ریکارڈ کو زمین پر پھینکا گیا۔ دینی کتب کی بے حرمتی کی گئی۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ تلاشی کی کارروائیوں میں مسجد کا کوئی کونہ اور ادارہ محفوظ نہیں رہا ہے۔

بیان میں مسجد اقصیٰ اور اس کے اداروں میں کی گئی توڑپھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین، انسانی اقدار اور مذہبی روایات و آسمانی مذاہب کی تعلیمات کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے مسجد کے چندہ بکسوں اور دیگر مقفل الماریوں کے تالے توڑ کر وہاں پر موجود ریکارڈ اور ضروری مواد کو تلف کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے اسلامی عجائب گھر پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کی آڑ میں 14 اور 15 جولائی کے ایام میں کئی بار چھاپے مارے۔ ہرچیز تل پٹ کی گئی ہے تاہم تمام مخطوطات اور تاریخی دستاویزات موجود ہیں۔ انہیں چوری نہیں کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج اورپولیس نے الخنتنیہ لائبریری میں گھس کر ایک ایک الماری کے قفل توڑ کر وہاں پرموجود کتب اور تاریخی دستاویزات کو فرش پر بکھیر دیا۔ قبۃ الصخرہ کی تاریخی دستاویزات تلف کی گئیں۔ اور کیمرے کے لیے لگائے گئے سسٹم چوری کرلیے تاہم خواتین مسجد کی لائبریری، مخطوطات، مطبوعات، کتب، کمپیوٹر، بچوں کی لائبریری، فرنیچیر، چندہ بکس محفوظ ہیں۔ انہیں چوری نہیں کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.