• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ڈونرز کانفرنس میں بھرپور تیاری سے شریک ہوں‌ گے: فلسطین

بدھ 01-10-2014
in فلسطین
0
plf donors
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطینی وزیرمحنت و آباد کاری نے کہا ہے کہ کابینہ نے جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے حوالے سے ایک کمیشن قائم کرلیا گیا ہے۔ یہ کمیشن اسرائیلی جارحیت کے باعث ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے کام کررہا ہے۔

کمیشن ایک حتمی رپورٹ جلد تیار کرے گا جسے 10 اکتوبر کو مصر میں ہونے والی عالمی ڈونرز کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں مقامی تاجر تنظیموں اور ایوان صنعت وتجارت کے نمائندگان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتےہوئے وزیر محنت وآباد کاری مفید الحساینہ نے کہا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے قاہرہ میں پیش آئند ماہ ہونے والی عالمی ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی بھرپور تیاری کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونرز کانفرنس میں ہم عالمی برادری کوبتائیں گے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں 51 روز تک مسلط کی گئی جنگ میں کیا قیامت برپاکی ہے اور متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو پرکتنے بھاری اخراجات اٹھیں گے۔ انہوں‌نے امید ظاہر کی کہ قاہرہ میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس محض آمدن نشستن برخواستن نہیں ہوگی بلکہ حقیقی معنوں میں غزہ کے تباہ حال عوام کے زخموں‌پر مرہم رکھنے کا موجب بنے گی۔

مفید الحساینہ کا کہنا تھا کہ ہم نےغزہ کی پٹی میں تعمیر کے حوالے سے دوسرے سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ مل کرسفارشات مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔ جلد ہی ان سفارشات کو مکمل کرنے کے بعد ڈونرز ممالک کو بھیج دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سات جولائی سے 26 اگست 2014ء کے دوران اکاون دن تک اسرائیل نے غزہ کی پٹی پرتباہ کن حملے کیے جن کے نتیجے میں 2200 فلسطینی شہید اور 11 ہزار زخمی ہوگئے تھے۔ بمباری سے غزہ کی پٹی کا ایک تہائی علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.