مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے پولیس کی سفارش پر چھ فلسطینیوں کی گھر پر جبری نظربندی اور رہائی کے بعد گھر بدری کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے چھ فلسطینی شہریوں کو پانچ روز کے لیے گھروں پر نظربند کرنے اور اس کے بعد دو ہفتوں کے لیے گھروں سے نکال باہر کرنے کاحکم دیا ہے۔اسرائیلی عدالت کی طرف سے نظربندی اور گھر بدری کی سزاؤں کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں میں شہید مصباح کے بیٹے صبیح ابو صبیح، جابر ابو صبیح ، ماجد الجعبہ، محمد الھشلمون، لوئی ناصر الدین اور روحی الکلغاصی شامل ہیں۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے اسیر صبیح ابوصبیح کو رہائی کے بعد اس کے گھر لے جانے والی بس روک کر اس میں سوار متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ ابو صبیح 8 ماہ اسرائیلی جیل میں رہائی کے بعد دو روز قبل رہا کیا گیا تھا مگر رہائی کے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔
