• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مظاہروں کا آغاز

جمعرات 07-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9389
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ہزاروں فلسطینی شہریوں نے غزہ اور غرب اردن جبکہ اردن اور لبنان کے عوام نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی رہنماؤں اور تنظیموں نے بھی امریکہ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف استقامت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ اور غرب اردن میں ٹرمپ مخالف مظاہرے کر کے امریکی صدر کے فیصلے پر اپنے شدید غم و غصے کے کا اظہار کیا ہے۔ بعض فلسطینی تنظیمون نے جمعرات کو پورے فلسطین میں عام ہڑتال کی اپیل کی ہے جس پر عمل کیا جا رہا ہے اور مختلف علاقوں میں مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹرمپ کے فیصلے کے فورا بعد احتجاج کے طور پر مسجد الاقصی کی لائٹیں بھی بجھادی گئی تھیں۔

سیکڑوں فلسطینیوں اور لبنانی شہریوں نے لبنان کے شہر سیدا میں امریکی فیصلے کے خلاف مظاہرے کیے اور ٹرمپ مردہ باد کے نعرے لگائے۔

اردن کے مختلف شہروں میں بھی بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف زبردست مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہنما احمد جبرئیل نے کہا ہے کہ فسلطینیوں کو امریکہ کے اس اقدام اور بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کے بے شرمانہ بیان کے نتائج سے ہرگز غافل نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عرب حکومتیں کمزوری اور لاچاری کا مظاہرہ نہ کرتیں تو ٹرمپ میں ایسا کرنے کی جرآت نہ ہوتی۔

احمد جبریل نے واضح کیا کہ تحریک مزاحمت ہی بیت المقدس اور سرزمین فلسطین کی آزادی کی واحد امید ہے اور یہ اقدام ان حکمرانوں کی گردن پر آئے گا جو اسرائیل کے بجائے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا دشمن قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہنما نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام اپنے وطن کی مکمل آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور غاصبوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسما‏عیل رضوان نے بھی امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے جنہم کا دروازہ کھول دیا ہے۔

حماس کے سیینئر رہنما نے عرب اور اسلامی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات منقطع اور اپنے سفیروں کو فوری طور پر واپس بلا لیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مظاہروں کا آغاز
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.