• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف اشتعال پھیلانے کے مرتکب:صبری

پیر 18-12-2017
in فلسطین
0
0Pala6366
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو عالم اسلام کے خلاف اشتعال انگیزی قرار دیا ہے جس میں انہوں نے’دیوار براق‘ کو اسرائیل کا حصہ قرار دیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اپنے ایک پریس بیان میں الشیخ عکرمہ سعید صبری نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں امریکی حکام بالخصوص صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ بیان ناقابل قبول ہے جس میں انہوں نے دیوار براق کو اسرائیل کاحصہ قرار دیا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ جو شخص اور ملک دیوار براق کو اسرائیل کا حصہ سمجھتا ہے وہ  جھوٹ اور گھمنڈ کا شکار ہے۔ ایسے فریبی عناصر کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ دیوار براق مسجدا قصٰی کی مغربی دیوار کا حصہ ہے۔ یہ جگہ خالصتا اسلامی وقف کا حصہ اور تا قیامت مسلمانوں کی ملکیت رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی شخص دیوار براق پر اپنی مرضی سے تصرف کا حق نہیں رکھتا۔ چاہے وہ مسلمان یو یا غیر مسلم، امریکا یو یا کوئی ارو ملک اس کے القدس اور دیوار براق کے حوالے سے تصرفات باطل ہوں گے۔

ڈاکٹر عکرمہ صبری نے جبل زیتون کی چوٹی پر یہودیوں کے لیے ایک بڑے معبد کی تعمیر کو صیہونیوں کی تازہ ترین اشتعال انگیزی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 1967ء سے قبل القدس میں صیہونیوں کی عبادت گاہوں کا کوئی وجود نہیں تھا۔ القدس کو یہودیانے کے ساتھ وہاں پر معابد کی تعمیر کے ذریعے صیہونی یلغار کی سازشیں سنہ 1967ء کے بعد شروع ہوئی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieٹرمپ مسلمانوں کے خلاف اشتعال پھیلانے کے مرتکب:صبری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.