• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’وفاء احرار‘ معاہدے کے تحت رہا دو فلسطینیوں کی سابقہ سزا بحال

پیر 03-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7678
0
SHARES
2
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت رہا ہونے والے دو فلسطینیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کے بعد ان کی سابقہ سزا بحال کر دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی فوجی عدالت نے اتوار کے روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس اور جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے دو سابق اسیران کو سابقہ دور میں دی گئی سزا بحال کر دی۔

کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی عدالت نے اسیر خالد مخامرہ کی عمر قید اور نابلس کے مہدی عاصی کی 20 سال قید کی سزا بحال کر دی ہے۔

بیان کے مطابق اسیر مخامرہ  اور عاصی کو اسرائیلی فوج نے 2014ء کو حراست میں لیا تھا۔ انہیں اکتوبر 2011ء کو ’وفاء احرار‘ معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔ کلب برائے اسیران کی لیگل یونٹ کے ڈائریکٹر اور قانون دان جواد بولس نے بتایا کہ فلسطینی اسیران کی سابقہ سزاؤں کی بحالی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اسرائیلی عدالتیں اس سے قبل بھی معاہدہ احرار کے تحت رہا ہونے والے فلسطینیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کے بعد سابقہ سزائیں بحال کرچکے ہیں۔

سنہ 2011ء کو رہا ہرنے والے 1050 فلسطینیوں میں سے 70 کو اسرائیلی فوج دوبار گرفتار کرچکی ہے جن میں سے بیشتر کی سابقہ سزا بھی بحال کی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.