فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کار آج صبح جفتلک کی جامع مسجد میں داخل ہوئے۔ مسجد کی بے حرمتی کی اور اس کی اندرونی اور بیرونی دیواروں پر اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہیں مسجد کے اندر سے عربی اور عبرانی زبانی میں لکھے پمفلٹ بھی ملے ہیں جن پر عربوں، فلسطینیوں اور مسلمانوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسجد پرحملہ اس علاقے میں کوئی نئی بات نہیں۔ یہودی اشرار ماضی میں بھی اس طرح کی اشتعال انگیزی کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔ یہودی آبادکاروں کی طرف سے فلسطینیوں کی جان ومال پرحملوں کا سلسلہ بھی معمول کی بات ہے۔ آئے روز فلسطینیوں کو قتل کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں۔ یہودیوں کی املاک پرحملے اسرائیلی فوج کی موجودگی میں ہوتے ہیں مگر قابض فوج یہودیوں کو منع نہیں کرتی۔
