• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مکانات مسماری کے خلاف فلسطینیوں کے پرتشدد مظاہرے

پیر 13-04-2015
in فلسطین
0
plf violent-protest
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے سنہ 1948 ء کی جنگ میں اسرائیل کے قبضے میں چلے گئے فلسطینی شہر کفر کنا میں حال ہی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے خلاف مقامی فلسطینی آبادی سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔ آج سوموارکے روز کفر کنا میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

 مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کفرکنا میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے متعدد مکانات یہ کہہ کر مسمار کردیے تھے کہ یہ مکانات حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے گئے ہیں۔ مکانات کی مسماری کےخلاف فلسطینی شہری اس وقت بھی سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

عینی شاہدین کےمطابق کل اتوارکوبھی مقامی شہریوں نے مکانات مسماری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ صہیونی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے ان پر اندھا دھند لاٹھی چارج کیا۔ آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مظاہروں کےدوران طبی امداد فراہم کی گئی۔

کفر کنا کی مقامی کونسل کی جانب سے آج سوموار کے روز شہربھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی اور متعدد مقامات پر مظاہرے بھی منظم کیے جا رہے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.