• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ فلسطین میں مسجد اقصیٰ کی حمایت میں ریلیوں کا انعقاد

منگل 06-10-2015
in فلسطین
0
AlAqsa rallies
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت اور حملوں کے خلاف احتجاج کے طور پر 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مارچ اور ریلیوں کے سلسلہ کا انعقاد کیا گیا۔

باقہ شہر کے مغربی حصے میں عوامی کمیٹی نے مسجد اقصیٰ کی حمایت اور پرامن مظاہرین کے حق میں احتجاج منعقد کیا تھا جس میں درجنوں سماجی کارکنوں اور نوجوانوں کی تنظیموں نے حصہ لیا۔

اس کے علاوہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی عبادت کرنے کے حق کو چھیننے کے خلاف حیفہ اور ناصرہ میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوجیوں نے ریلیوں میں شامل شرکاء پر آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ سے حملہ کیا تاکہ ان مظاہروں کو ختم کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ شفا عمرو شہر میں بھی کئی مقامات پر مارچ اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں البعنہ، المشھد اور نجیدات کے قصبے شامل ہیں۔ ان مارچوں میں درجنوں نوجوانوں، دیہاتی کونسلوں کے ارکان اور اسرائیل مخالف سماجی کارکنان نے شرکت کی جنہوں نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت پر سخت تنقید کی اور اس مقدس جگہ کی حفاظت کے لئے احتجاج میں شدت لانے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے مسلم مقدس مقامات پر حملوں اور مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو سلب کرنے کی اسرائیلی کوششوں پر خاموشی کی مذمت کی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.