• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کئی فلسطینی زخمی

پیر 23-09-2013
in فلسطین
0
plf 25 iof-troops-on-gaza-borders
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں اتوار کے روز یہودی آباد کاروں کی سرگرمیوں کے خلاف فلسطینی عوام بھی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے قابض فوج کے خلاف بھی جلوس نکالے۔

دوسری جانب قابض فوج نے نہتے مظاہرین پر اشک آور گیس اور دیگر غیرمہلک ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور کئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق اتوار کو یہودی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی اس وقت شروع ہوئی تھی جب فلسطینی طلباء نے یہودی آبادکاروں کو ان کی "عید العرش” کے موقع پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے مسجد ابراہیمی میں داخلے سے روکنے کی کوشش کی۔ اس پر صہیونی فوج نے فلسطینی طلباء کو منتشر
کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلآئیں۔

مشتعل طلباء نے آنسو گیس کی شیلنگ میں بھی صہیونی فوج پر پتھراؤ جاری رکھا، جس کے بعد قابض فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ میں مزید اضافہ کر دیا۔ اندھا دھند اشک آور گیس کے گولے پھینکے جانے سے کئی افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیںجن میں عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل میں سالم السلائمہ نامی شہری کے گھر پر صہیونی فوج نے قبضہ کر نے کے بعد گھر میں موجود مالک مکان سالم ، اس کی اہلیہ اور دو بچوں کو نکال باہر کیا ہے تاہم اس کارروائی کی وجہ بیان نہیں بتائی گئی۔ قبضے میں لیے گئے مکان کو فوجی چوکی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔صہیونی فوج کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف فلسطینی خواتین نے بھی سخت احتجاج کیا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.