• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مظاہرین کے خلاف نامعلوم مہلک گیس استعمال کی گئی: فلسطینی حکام

ہفتہ 16-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9542
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینی مظاہرین کو قصدا اور دانستہ طور پر حملوں کا نشانہ بنانے کی ظالمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز صیہونی فوج نے فلسطین بھر میں ہونے والے مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے نشانہ بنا کر فلسطینیوں پر فائرنگ کی، آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی اور وحشیانہ تشدد کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست نشانہ بنانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ گذشتہ روز اسپتالوں میں لائے گئے سیکڑوں فلسطینی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں انتہائی ماہر نشانہ بازوں نے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی طرف سے پرامن فلسطینی مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے ان پر نامعلوم قسم کی مہلک زہریلی گیس استعمال کی گئی جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی اندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ سے متاثر ہونے والے فلسطینیوں کو دست، قے اور کھانسی جیسے عوارض کے ساتھ ساتھ دل کی دھڑکن پربھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ترجمان نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فوج کے مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کریں اور صیہونی ریاست کو نہتے مظاہرین پر وحشیانہ حربوں کے استعمال کی وجہ سے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

ڈاکٹر القدرہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نہ صرف مظاہرین کو نشانہ بناتی ہےبلکہ امدادی اداروں کے کارکنوں اور امدادی طبے عملے اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنا کر یہ ثابت کررہی ہے کہ اسرائیل میں جنگل کا قانون ہے اور صیہونی افواج کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.