مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری بحریہ نے سوموار کی شام کو رفح کے سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم تین کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری نیوی کے اہلکاروں نے تین فلسطینی کشتیوں کا سمندر میں تعاقب کیا اور ان پر فائرنگ کی گئی تاہم کا ماہی گیر کشتیاں غزہ کی طرف لانے میں کامیاب ہوگئے۔
خیال رہے کہ مصری فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں پر فائرنگ کایہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ دو ہفتے قبل بھی مصری فوج نے فائرنگ کرکے متعدد کشیتوں کو نقصان پہنچایا تھا۔ فائرنگ کے ایک دسرے واقعے میں ایک ماہی گیر شہید اور مدد گرفتار بھی کیے گئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
