• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصری علماء کا اسرائیلی قبضے کے تسلسل میں بیت المقدس کے دورے کا انکار

جمعہ 13-04-2012
in فلسطین
0
plf refuse
0
SHARES
0
VIEWS

plf refuse

مصر کے ممتاز علماء کی ایک بڑی تعداد نے ایک فتوے پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے جب تک بیت المقدس پر اسرائیل کا ناجائز تسلط قائم ہے، اس وقت تک اسرائیلی ویزے پر القدس کے دورے کے لیے جانا جائز نہیں۔

 

فتوے میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے موجودہ اسٹیٹس میں شہر کا دورہ کرنا وہاں پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ تسلیم کرنے اور اسرائیل کے تمام اقدامات کو سند جواز فراہم کرنے کے مترادف ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق مصری علماء کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ فتوے پر دستخط ثبت کیے ہیں۔ اس میں اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات کے قیام کو حرام قرار دینے کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ویزے پر بیت المقدس کا سفرکرنا اسرائیل کو تسلیم کرنے اور بیت المقدس پر اس کا قبضہ درست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ علماء اس امرکی اجازت نہیں دے سکتے کہ کوئی بھی مسلمان شہری اسرائیل سے ویزہ لے کر بیت المقدس کا سفرکرے۔ البتہ اسرائیلی ویزے کے بغیر اگر کوئی شخص بیت المقدس کا سفرکرسکتا ہے تو اس کو اجازت ہوگی۔
فتوے کے مسودے پر مصر کے سرکردہ عالم دین اور جامعہ الازھرکے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب کے بھی دستخط ثبت ہیں۔ انہوں نے گذشتہ برس ایک بیان میں اسرائیلی ویزے پر بیت المقدس کے دورے کی دعوت مسترد کر دی تھی نیز انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا تھا کہ وہ پہلے بیت المقدس کو پنجہ یہود سے آزاد کرائیں اور اس کے بعد بغیر کسی ویزے کے شہر مقدس میں داخل ہوں کیونکہ بیت المقدس پرتمام مسلمانوں کا حق یکساں ہے۔
ڈاکٹراحمد الطیب کا کہنا ہے کہ ” جب تک بیت المقدس صہیونیوں کے ناجائز تسلط سےآزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کا دورہ نہیں کروں گا۔ کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ بیت المقدس کا دورہ کرنا یہاں پراسرائیل کا ناجائز قبضہ تسلیم کرنا ہے۔
فتوے پردستخط کرنے والے دیگرعلماء میں ڈاکٹر ناصر فرید، ڈاکٹر صفوت الحجازی ترجمان عوامی کمیٹی برائے اہل سنت والجماعت مصر اورخاتون عالمہ ڈاکٹر آمنہ نصیر کے دستخط ثبت ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.